Showing posts with label Interesting. Show all posts
Showing posts with label Interesting. Show all posts

Saturday, March 26, 2016

Contact Lenses کانٹیکٹ لینس کا استعمال آنکھوں میں بیکٹیریا کی ترتیب بدل رہا ہے، ماہرین

نیویارک: امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے سے آنکھوں میں بیکٹیریا کی کیفیت اور بھرمار دونوں بدل جاتی ہیں۔
مسلسل کانٹیکٹ لینس پہننے سے آنکھوں میں جلن اور مائکروبیئل کیراٹیسس کا مرض ہوسکتا ہے، ماہرین، فوٹو؛ فائل
ایک سائنسی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق کانٹیکٹ لینس کا باقاعدہ استعمال انسانی آنکھ کے ڈیلے میں موجود بیکٹیریا کو تبدیل کررہا ہے۔ نیویارک اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کانٹیکٹ لینس پہننے والے 58 افرادکی آنکھوں کا معائنہ کیا، ان کی آنکھوں اور پلکوں کے اندر موجود بیکٹیریا کا جائزہ لیا گیا تو یہ حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ انسانی آنکھ میں قدرتی طور پر بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن میں ہیموفیلس، اسٹریپٹوکوکس، اسٹائفلوکوکس اور سائنو بیکٹریم پائے جاتے ہیں لیکن جو لینس استعمال کرتے ہیں ان میں یہ بیکٹیریا کم کم اور سوڈوموناس، میتھائلوبیکٹیریم اور لیکٹوبیکیلس جیسے بیکٹیریا زیادہ ہوتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام بیکٹیریا ہماری جلد میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا اتفاق ہے کہ مسلسل کانٹیکٹ لینس پہننے سے آنکھوں میں جلن اور مائکروبیئل کیراٹیسس کا مرض ہوسکتا ہے لیکن آنکھوں میں بیکٹیریا کی تبدیلی اور اس کے ممکنہ اثرات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
·

Dental Beauty on Face منہ کی صحت سے جسم کی صحت جڑی ہے، ماہرین طب

کراچی:  بقائی ڈینٹل کالج اسپتال کے زیراہتمام ورلڈاورل ہیلتھ ڈے کے موقع پر ماہرین امراض دندان نے انسانی صحت اور چہرے کی خوبصورتی کی علامت منہ اور دنداں کو قراردیا۔
 
قائم مقام وائس چانسلر بقائی میڈیکل یونیورسٹی جنرل (ر) ڈاکٹر محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہ کی صحت سے جسم کی صحت جڑی ہے ، پرنسپل بقائی ڈینٹل کالج ڈاکٹر کاشف اکرام نے کہا کہ ملک میں ڈینٹل ایجوکیشن میں بقائی ڈینٹل کالج سرفہرست ہے، یہاں پر تعلیم طلبہ کمیونٹی میں جاکر یہ شعور اجاگرکرتے ہیں کہ دانتوںکی صحت کے کیا اصول اور طریقے اور فوائد ہیں ،دانتوںکی صفائی کس طرح کرنی چاہیے۔

وائس پرنسپل ڈاکٹر طلحہٰ ایم صدیقی نے اورل ہیلتھ کیئر کی اہمیت اور اس دن کے پیغام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی اور دیگر منشیات کے رجحانات نے انسان کوکینسر سمیت مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلاکررکھا ہے،بقائی ڈینٹل کالج شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری کے سربراہ ایسوسی ایٹس پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی شگری نے کمیونٹی ڈینٹسٹری کی افادیت خصوصاً اورل ہیلتھ کیئرکے بارے میںگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب مسوڑھے اور دانت صحت مند ہوںگے تو مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی۔

10 فی صدافراد منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں،ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر امرینہ قریشی نے کہا کہ دانتوں کی موجودگی میں ہی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
·

Music Cloth موسیقی سنانے والا اسمارٹ کپڑا تیار

اسٹاک ہوم: اکثر لوگوں کو کھانے کا انتظار کرتے ہوئے میز تھپتھپانے کی عادت ہوتی ہے لیکن اب اسی شوق کو دیکھتے ہوئے ایسا میز پوش کپڑا تیار کیا گیا ہے جو مختلف آلات کی آواز نکالتے ہوئے موسیقی سناتا ہے۔
سویڈن میں اسمارٹ ٹیکسٹائل کمپنی نے کھانے کی میز پر بچھانے والی میز پوش پر پیانو کیز اور طبلے کا کھرل ڈیزائن تیار کیا ہے جسے تھپتھپانے سے  موسیقی بجنے لگتی ہے اور اس طرح میز پر بیٹھے بہت سے لوگ الگ الگ یا ایک ساتھ بھی اسے بجاسکتے ہیں۔

کپڑے میں پیانو کی کیزاور ڈرم کا گول حصہ لگایا گیا ہے جس کے نیچے برقی سینسر لگے ہیں جو چھونے اور دبانے پر ایک
 سسٹم اور آواز کے نظام کو سگنل بھیجتے ہیں جس سے میوزک پیدا ہوتا ہے۔ کپڑے کے نیچے پنوں کی صورت میں سینسر لگائے گئے ہیں جو آن اینڈ آف سوئچ کی طرح میوزک خارج کرتے ہیں، یہ الیکٹرانک ، سینسر اور کپڑا سازی کا حیسن امتزاج ہے۔

اسے بنانے والے ماہرین کا خیال ہے کہ بہت جلد ایسے لباس بنائے جائیں گے جو پہننے والے کے دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت اور بلڈ پریشر وغیرہ کو نوٹ کرسکتے ہیں اور یہ ڈیٹا کسی نیٹ ورک پر بھیج سکتے ہیں جس سے مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال میں بہت مدد مل سکے گی ۔
·

Monday, March 7, 2016

Quran And Computer Most Interesting

Quran and Computer 
 
 
 
 
 
 

·

Friday, March 4, 2016

دنیا کا واحد شخص جس سے موت ہی روٹھ گئی، موت کا فرشتہ اس شخص کو بھول چکا ہے ؟ جانیئے حیرت انگیز رپورٹ

World Record Old Man which is 179 year Old.

·

سور کیوں حرام ہے ؟ ایک عیسائی کے تہلکہ خیز انکشافات


·

جب ایک ہزار سال بعد سلطان محمود غزنوی کی قبر کھولی گئی تو اندر سے کیا نکلا؟ مولانا طارق جمیل کی زبانی

SULTAN MEMOOD 
Sultan Mehmood Gaznavi
 
·

Friday, February 26, 2016

Magic Plus Oil For Mens Penis

Increase Penis Size, Strength and Sexual Performance, Now Available in Pakistan.








·

Friday, July 31, 2015

لاکھوں کمپیوٹرز کو متاثر کرنے والے تباہ کن وائرس کا انکشاف

computer virus computer virus
·

صبح وقت پر اْٹھانے کیلیے دلچسپ ایپ ایجاد

wakie app wakie app
·

!ستارے صرف قسمت کا حال ہی نہیں بلکہ کھانوں کا انتخاب بھی بتاتے ہیں

آپ کو کیا کھانا چاہئے؟ یہ کیسے طے کیا جائے کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں، کون سا کھانا صحت کے لیے مفید ہے اور کون سا نقصان دہ آج کے مصروف اور جدید دور میں صحت مند کھانے کا فیصلہ کرنا ایک مشکل اور پریشانی کا کام ہے لیکن اب آپ مزید پریشان نہ ہوں علم نجوم کے ماہرین نے اس کا حل نکال لیا ہے اب آپ اپنے کھانے کا مینیو تیارکریں گے اپنے ستارے کے مطابق۔

horoscope

آیئے دیکھتے ہیں کہ ستارے آپ کو کس قسم کے کھانوں کو مشورہ دے رہے ہیں۔

برج حمل: یہ لوگ آگ کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں انہیں چٹپٹی اور مصالے دار غذاوں سے پرہیز کرنا چاہئے، انہیں اپنی کھانے میں ٹھنڈی غذائیں شامل کرنا چاہئے جو ان کے جگر اور گردوں کےلے انتہائی مفید ہوں گی، ان میں مٹر، چاول، زیتون، کھیرا، پالک، اخروٹ، پمپکنز اور کیلے شامل ہیں جب کہ حمل کا نشان اس بات کا اشارہ دیتا ہےکہ اس ستارے کے حامل لوگوں کو کیلیشیم کی زیادہ ضرورت ہے اس لیے انہیں اپنے کھانوں میں دودھ اور اس سے بنی غذائیں بھی شامل کرنا چاہئے۔

برج ثور: اس ستارے کے حامل افراد زمینی عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں اس لیے انہیں ایسی غذاؤں کی ضرورت ہے جو ان کے تھائیرائڈ کوسپورٹ کریں,لہذا انہیں اپنے کھانوں میں آئیوڈائز نمک کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہیں ان کھانوں سے پرہیز کرنا جو وزن بڑھانے اور شوگر کا باعث بنتے ہوں، مثلاً کرین بیریزااور سوئس چارڈ۔ جکبہ انہیں اپنی غذا میں گوبھی، نٹس، پیاز، گاجر اور پالک جیسی غذاؤں کو شامل کرنا چاہئے۔

برج جوزا: اس ستارے کا نشان  ہوا کو ظاہر کرتا ہے لہذا ایسے لوگوں کو ایسی غذاؤں کو اپنے مینیو کا حصہ بنانا چاہئے جو ان کے پھیپھڑوں اور دماغی نظام کی بہتری میں مدد کریں۔ یہ لوگ سافٹ ڈرنکس اور کافی کو پسند کرتے ہیں لیکن یہ ان کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہیں مٹر، آڑو، آلو بخارا، پالک، شیل فش اور  چاول، انگور،بادام، دہی، ٹماٹر، ادرک  اور لہسن  کا استعمال کرنا چاہئے۔

برج سرطان: ایسے لوگوں کو اپنا نظام ہاضمہ درست کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے جو گیس پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں انہیں ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئے جس میں کیلشیم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، مثلاً انڈے کی زردی، دہی، چاول، ابلی سبزیاں، کیلے، گوبھی، ٹماٹر، کھیرا اورکستورا مچھلی۔

برج اسد: یہ لوگ بھی آگ کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں، لہذا انہیں نشاستہ دار غذائیں استعمال  کرنی چاہئے جب کہ انہیں بکری کے دودھ کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے جس میں موجود پروٹینز انہیں توانا رکھیں گے، اپنے نروس سسٹم اور دل کو توانائی دینے کے لیے لیموں، روٹی، آڑو،جڑوالی سبزیاں، آلو، سیب، گاجر، مولی اور انڈے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے، مصالحے دارکھانوں اور دودھ سے بنی غذاوں سے پرہیز کریں۔

برج سنبلہ: اس ستارے کے حامل لوگوں کو ایسی غذاوں کا استعمال کرنا چاہئے جو ان کے نروس سسٹم اور آنتوں کو طاقت فراہم کرے، دودھ  اور آئس کریم کو مینیو سے باہر کرنا صحت کے لیے مفید ہوگا، اس کےعلاوہ انہیں فائبرز اور اومیگا فیٹس کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں انڈے، مچھلییوں، سیریلیز، لیموں، پھل، سبزیوں سوپ، چائے اور بادام سے حاصل ہو سکتا ہے، یہ لوگ بھاری اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کریں۔

برج میزان: ایسے لوگوں کو اپنے نروس سسٹم اوررویوں کو متوازن رکھنے والی زیادہ الکائین والی غذاوں کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں مٹر، مکئی، پالک، کشمش، بادام براؤن رائس اور جو کو اپنے کھانوں کا حصہ بنانا چاہئے اوراس ستارے کے حامل افراد کو کافی اور چائے سے دور رہنا چاہئے۔

نرج عقرب: ایسے افراد اپنے مینیو میں کیلے، بلیک چیریز، ناریل،ابلی سبزیاں، سلاد،گوبھی، گاجر، ٹماٹر، پیاز، کھیرا، مٹر اور بادام کو شامل کریں اور انہیں تلی ہوئی اشیا، نمک، مٹھائیاں اور ریفائنڈ چینی سے پرہیز کرنا چاہئے۔

برج قوس: تیر کے نشان والے اس ستارے کے حامل افراد کو ایسی غذاوں کا استعمال کرنا چاہئے جو ان کے جگر کےلیے مفید ہوں، ساس، چاکلیٹ اور چینی کے استعمال سے دور رہیں، زیادہ پروٹینز والی غذائیں ٹماٹر، آلو بخارا، مرغی کا گوشت اور مچھلی کا استعمال کریں۔

برج جدی: اس ستارے کے حامل افراد کو ایسے کھانوں کا استعمال کرنا چاہئے جو ان کی ہڈیوں اور دانتوں کے لیئے مفید ہوں، انہیں کیلشیم سے بھرپور غذاوں کا استعمال کرنا چاہئے، جس میں کینو،لیموں، جو، مکئی، پالک، مٹر، گندم، سلاد، پھل، مچھلی، انڈے اوربراؤن رائس شامل ہیں، بھاری اور تلی ہوئی غذاؤں کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے سے بھی پرہیز کریں۔

برج دلو: یہ لوگ ہوا کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں جو ان کے دوران خون کے نظام کو قوت دیتے ہیں، لہذا ایسے افرادکو چینی، کیک، کافی، ریفائنڈ شوگراورسافٹ ڈرنکس  سے پرہیز کرنا چاہئے۔ انہیں اپنے خون میں شوگر کو متوازن رکھنے کےلیے سمندری مچھلی، جھینگا، پالک، مکئی، بادام، اخروٹ اور ناشپاتی کا استعمال کرنا چاہئے۔

برج حوت: یہ لوگ پانی میں پائے جانے والے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں لہذا انہیں ایسی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے خون، جگر اور دماغ کو توانائی دیں، ایسی غذائیں جن میں زیادہ آئرن اور پروٹینز ہوں ان کا استعمال کرنا چاہئے، جس میں چھوٹا گوشت، انڈے کی زردی، کستورا مچھلی، گردے، سیریلز جو، پالک، پیاز، کشمش اور کھجور شامل ہے، انہیں کافی، تلی ہوئی غذاؤں، نمک، مٹھائیوں اور ریفائنڈ شوگر سے پرہیز کرنا چاہئے۔

·

اسمارٹ فون سے کھلنے والا اسمارٹ تالا بھی متعارف کرا دیا گیا

smartphone
·

Sunday, July 19, 2015

امریکا میں ہوٹل میں کھانے سے قبل دعا پڑھنے والوں کیلیے رعایت


واشنگٹن: امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک ریستوران نے کھانے سے قبل دعا پڑھنے والے گاہکوں کو کھانے پر رعایت دے کر پورے امریکا میں طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق شمالی کیرولائنا میں واقع میریز گورمے نامی ریستوران گذشتہ 4 سال سے کھانے سے قبل عبادت کرنے والے گاہکوں کو 15 فیصد رعایت دیتا آ رہا ہے۔ امریکا میں دیگر افراد کو اس ریستوران کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب 30 جولائی کو ایک گاہگ جارڈن اسمتھ نے کرسچن ریڈیو سٹیشن کے ساتھ اس ریستوران میں رات کے کھانے میں دی جانے والی رسید کو شیئر کیا۔ جارڈن اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ریستوران کی اس آفر کو شیئر کیا اور انھیں اس وقت بہت حیرانی ہوئی جب فیس بک پر ہزاروں افراد نے اسے لائیک اور شیئر کیا۔
hotel
دوسری جانب اس ریستوران کی مالک میری ہیگ لینڈ نے کہا کہ میں اس حوالے سے بہت جذباتی ہو رہی ہوں۔ میں 61 برس کی ہوں اور انٹرنیٹ کی اس ٹیکنالوجی نے میرا دماغ خراب کر دیا ہے۔ دریں اثنا میری ہیگ لینڈ کے ریستوران کی یہ رعایت انجانے میں سول رائٹس ایکٹ 1960 کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ فریڈم فرام ریلجن فاؤنڈیشن کی اسٹاف اٹارنی الزیبتھ کیول کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر سول رائٹس ایکٹ کا قانون یہ تقاضہ کرتا ہے کہ آپ کھانے کے لیے اچھی سروسز مہیا کریں اور مذہب، نسل اور قومیت کی بنیاد پر رعایت نہ دی جائے۔
·