Saturday, March 26, 2016

Dental Beauty on Face منہ کی صحت سے جسم کی صحت جڑی ہے، ماہرین طب

·

کراچی:  بقائی ڈینٹل کالج اسپتال کے زیراہتمام ورلڈاورل ہیلتھ ڈے کے موقع پر ماہرین امراض دندان نے انسانی صحت اور چہرے کی خوبصورتی کی علامت منہ اور دنداں کو قراردیا۔
 
قائم مقام وائس چانسلر بقائی میڈیکل یونیورسٹی جنرل (ر) ڈاکٹر محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہ کی صحت سے جسم کی صحت جڑی ہے ، پرنسپل بقائی ڈینٹل کالج ڈاکٹر کاشف اکرام نے کہا کہ ملک میں ڈینٹل ایجوکیشن میں بقائی ڈینٹل کالج سرفہرست ہے، یہاں پر تعلیم طلبہ کمیونٹی میں جاکر یہ شعور اجاگرکرتے ہیں کہ دانتوںکی صحت کے کیا اصول اور طریقے اور فوائد ہیں ،دانتوںکی صفائی کس طرح کرنی چاہیے۔

وائس پرنسپل ڈاکٹر طلحہٰ ایم صدیقی نے اورل ہیلتھ کیئر کی اہمیت اور اس دن کے پیغام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی اور دیگر منشیات کے رجحانات نے انسان کوکینسر سمیت مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلاکررکھا ہے،بقائی ڈینٹل کالج شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری کے سربراہ ایسوسی ایٹس پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی شگری نے کمیونٹی ڈینٹسٹری کی افادیت خصوصاً اورل ہیلتھ کیئرکے بارے میںگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب مسوڑھے اور دانت صحت مند ہوںگے تو مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی۔

10 فی صدافراد منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں،ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر امرینہ قریشی نے کہا کہ دانتوں کی موجودگی میں ہی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

Subscribe to this Blog via Email :