Showing posts with label Showbiz. Show all posts
Showing posts with label Showbiz. Show all posts

Monday, June 19, 2017

Pakistan move closer to direct qualified for 2019 World Cup

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹے انہیں دھکیل دیا، اور انگلینڈ میں 2019 کے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست قابلیت کے قریب کر دیا ہے.

ون ڈے ٹیم رینکنگ
1. جنوبی افریقہ (119)
2. آسٹریلیا (117)
3. بھارت (116)
4. انگلینڈ (113)
5. نیوزی لینڈ (111)
6. پاکستان (95)
7. بنگلہ دیش (94)
8. سری لنکا (93)
9. ویسٹ انڈیز (77)

جو ٹورنامنٹ رکھ دیا آٹھویں شروع ہوا پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا، اب بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر رہے ہیں جو ماضی میں منتقل کرنے کے لئے چار پوائنٹس حاصل کر لی. میزبان انگلینڈ اور ستمبر 30، 2017 کی کٹ آف تاریخ میں سات اعلی ترین درجہ بندی ٹیموں، اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست اہلیت حاصل کرتے ہیں.

"ہم نے 2019 کے ورلڈ کپ تک دو سال مل گیا ہے،" پاکستان کے کوچ مکی آرتھر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت دھڑک کے بعد کہا. "ہم کوالیفائنگ کے لحاظ سے ہمارے پیچھے بندر مل گیا ہے. اب ہم دو سال ہے ہم آگے لے لو اور ان کے لئے کافی کھیل وقت دینا چاہتے ہیں ایک ٹیم کی شناخت کے لئے."

ون ڈے بولرز رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی پانچ گیمز میں 13 وکٹیں لینے والے،، چیمپئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی قرار دیا جائے کرنے کے لئے، سب سے اوپر 10 میں توڑ دیا leapfrogging اپنے ساتھیوں کے 12 ساتویں جگہ کا دعوی کرنے کے لئے.

بیٹسمین بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں کیریئر ہائی پانچویں جگہ تک پہنچنے کے لئے تین پوزیشنیں منتقل کر دیا. بابر پچاس کے بغیر، پانچ چیمپئنز ٹرافی گیمز میں 133 رنز بنائے. فخر زمان، دو اردقشتک اور ٹورنامنٹ میں ایک سو رنز بنائے، صرف چار ون ڈے کھیلنے کے باوجود سب سے 100 کے درمیان تھا.

سب سے چار دھبوں قیادت میں ویرات کوہلی اور  Josh Hazlewood  کی ساتھ - - بیٹنگ اور باؤلنگ رینکنگ دونوں میں استحکام رہا.
x
·

Thursday, July 23, 2015

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، بھارتی موسیقار یوون شنکر

ممبئی: جنوبی ایشیا کے سب سے کم عمر میوزک ڈائریکٹر کا اعزاز رکھنے والے بھارتی موسیقار یوون شنکر راجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں کے انتقال کے بعد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئے۔
 yuvan-shankar
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں یوون شنکر راجا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کٹر ہندو تھے اور اپنے عقائد میں اس قدر پختہ تھے کہ اگر گھرمیں گلاس بھی ٹوٹ جاتا تو وہ کسی پنڈت کو بلالیتے تھے لیکن اس کے باوجود بچپن سے ہی انہیں ایک خیال سکون نہیں لینے دیتا تھا کہ خدا کی کوئی شکل کیسے ہوسکتی ہے، کوئی تو ایسی طاقت ہے جو اس پوری کائنات کو چلا رہی ہے۔ وہ اس طاقت کی تلاش میں سرکردہ رہتے تھے۔ 2011 میں ان کی والدہ اچانک انتقال کر گئیں اور انہوں نے ان کے ہاتھوں میں ہی دم توڑا۔ اس واقعے نے انہیں حیرت زدہ کردیا کہ چند ہی ساعتوں میں ان کی روح کہاں چلی گئی وہ ان سوالات کا جواب ڈھونڈنے لگے۔
یوون کا کہنا تھا کہ والدہ کے دنیا سے رخصت ہونے پر وہ شدید صدمے کی کیفیت میں تھے اور 2 برس تک ان کی یاد میں روتے رہتےتھے ، اسی دوران ان کے مسلمان دوست نے ایک مصلیٰ دیا کہ جب بھی اپنی والدہ کی یاد میں دل بوجھل ہو تو اس مصلے پر بیٹھ جایا کریں۔ انہوں نے وہ مصلیٰ لے کر اپنے کمرے کے ایک کونے میں رکھ دیا۔ ایک مرتبہ جب وہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے بہت غمگین تھے تو انہیں اس مصلے کا خیال آیا،  وہ کمرے میں آئے اور مصلیٰ بچھا کر بیٹھ گئے۔ مصلے پر بیٹھنے کے ساتھ ہی وہ زار وقطار رونے لگے اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگے۔ اس واقعے نے ان کی روح کو تروتازہ کردیا اور اس کے بعد انہوں نے قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا۔
یوون شنکر کے مطابق جیسے جیسے انہوں نے قرآن کو سمجھنا شروع کیا تو ان پر اس کائنات کی حقیقت آشکار ہونے لگی اور بالآخر جنوری 2014 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔  انہوں نے والد کو سب سے آخر میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو انہوں نے اس کی مخالفت کی لیکن ان کے بھائی اور بھابھی نے ان کو کافی ہمت دلائی اور آج وہ ایک مسلمان بن کر اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔
·

Wednesday, July 22, 2015

کنگ خان نے خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ ڈانس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے لائیو شو کے دوران پولیس یونیفارم میں ملبوس خاتون اہلکار کو اٹھا کر ڈانس پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں اور خواتین میں تفریق احمقانہ فعل ہے۔
shahrukh khan dance scandal
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ ڈانس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہنا تھا کہ یہ معاملہ یونیفارم کا نہیں بلکہ مردوں اور خواتین میں تفریق کا ہے جو کہ انتہائی احمقانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ یونیفارم کا ہوتا تو میں نے 5 برس قبل اپنی فلم ’ویر زارا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار کے ساتھ ڈانس کیا تھا جب کہ 60 اور 70 کی دہائی میں فوجیوں کے مورال کو بلند کرنے کے لئے اداکار سرحد پر جا کر اہلکاروں کے ساتھ ڈانس کرتے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کلکتہ میں ایک شو کے دوران ایک خاتون پولیس افسر کے ساتھ ڈانس کیا تھا اور  مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھی اس ایونٹ کو  دیکھا تھا جس کی مختلف سیاسی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور شاہ رخ خان اور خاتون پولیس اہلکار کو تنقید کا نشانا بنایا۔
·

آنے والی فلموں میں مختلف کرداروں میں نظر آؤں گی : کنگنا رناوت

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کا ایک شو کے موقع پر کہنا تھا کہ شائقین مجھ سے مزید اچھی فلموں کی توقع کر رہے ہیں، آنے والی فلموں میں بہت سے دلچسپ کردار وں میں نظر آؤں گی، ہدایت کار نکھل ایڈوانی کی لوو اسٹوری میں ایک مختلف کردار ادا کر رہی ہوں جب کہ اس کے علاوہ فلم ’تنو ویڈز منو‘ کے سیکویل میں بھی مختلف کردار اد اکررہی ہوں جو یقینی طور پر مداحوں کو پسند آئے گا۔
kangna ranaut actress
واضح رہے کہ  کنگنا رناوت کی فلم ’کوئین‘ اور ’روالور رانی‘ کی کامیابی کے بعد ہدایت کاروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کے لئے فلموں کا تانتا بندھ گیا ہے تاہم کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ صرف معیاری فلموں کو ہی ترجیح دیں گی۔
·