Friday, July 31, 2015

دن میں صرف 2 وقت کا کھانا انسان کو اسمارٹ اور فٹ رکھتا ہے ، تحقیق

·

واشنگٹن: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان دن میں 2 دفعہ کھانا کھانے کی عادت اپنے لے  تو وہ یقینی طور پر اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

smart

امریکی تحقیقاتی ادارے کے طبی ماہرین کے مطابق انسان کو دن میں صرف 2 دفعہ ہی کھانا کھانا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے انسان اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے،  زیادہ کھانا کھانے کی عادت پر کنٹرول کرکے کو لیسٹرول، ذیابیطس اور موٹاپے جیسی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ  ہمیں اپنے کھانے کے اوقات  کو بھی دیکھنا چاہئے اور وہ لوگ جو  رات کے کھانے میں دیر کرتے ہیں انہیں اپنی یہ عادت بھی فوری طور پر تبدیل کرلینی چاہئے کیوں کہ یہ بھی موٹاپے کی ایک وجہ بن سکتا ہے لہٰذا ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں کھانے کے اوقات کارپر بھی قابو پاکر  وزن میں کمی کرسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق  صحت مند زندگی گزارنے کے لئے  غذاؤں کا استعمال بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے اوراس کے لئے ہمیں وہ غذائیں استعمال کرنی چاہئے جو قوت سے بھرپور ہوں اوراس کے ساتھ  کھانے کا ایک مکمل چارٹ بنانا چاہئے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بے شک یہ ایک معمولی سی بات ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  بہت  کم لوگ ہی ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Subscribe to this Blog via Email :