اب آپ سوچ کے ذریعے تصویر کھینچ سکیں گے ! Mind RDR
·
کبھی نا کبھی آپ کے ذہن میں یہ
خیال تو آیا ہوگا کہ کاش آپ جو سوچتے وہ ہوجاتا۔ آپ کی سوچ کو کسی حد تک
عملی جامہ پہنانے میں سائنس کام یاب ہوگئی ہے۔
مصنوعی اعضا سے لے کر ویڈگیمز کے کنٹرولر
تک ایسی کئی ایجادات ہوچکی ہیں جو انسانی سوچ کے تابع ہیں۔ اب ماہرین نے
ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایسا سوفٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کی مدد سے آپ
اپنی دماغی لہروں کے ذریعے کسی منظر کو کیمرے کی آنکھ کے ذریعے قید کرسکیں
گے۔ اِدھر آپ سوچیں گے اور اُدھر کیمرا کھٹ سے تصویر کھینچ لے گا۔
یہ سوفٹ ویئر گوگل کی معرکۃ الآراء عینک’’
گوگل گلاس‘‘ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سوفٹ ویئر کو MindRDR کا نام دیا گیا
ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ’ دور حرکتی ‘ ( telekinetic )
سوفٹ ویئر ہے جو’’ گوگل گلاس‘‘ پہننے والے کو محض اپنی سوچ کے ذریعے تصویر
کھینچنے کے قابل بناتا ہے۔ اس مقصد کے لیے اسے اپنی پوری توجہ پیش منظر پر
مرکوز کرنی ہوگی اور چند ہی لمحوں میں کیمرا اس منظر کو مقیدکرلے گا جسے
فوراً ہی ٹویٹر اور فیس بُک پر شیئر بھی کیا جاسکے گا۔