کراچی: دماغ کو طاقت بخشنے کے لیے باداموں کو رات بھر بھگونے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے۔
بادام کو کھانے سے پہلے بھگونا اس لیے بہت
ضروری ہے کہ اس طرح نہ صرف گری نرم ہو جاتی ہے بلکہ چھلکا بھی تر ہوجاتا
ہے۔ یاد رکھیں کہ اس کے خشک چھلکے میں ایک مخصوص انزائم ہوتا ہے جس وجہ سے
بادام ہضم نہیں ہوتا اور اس کے غذائی اجزاجسم میں جذب نہیں ہوتے ، دماغی
صحت کے علاوہ بھی بادام کے بہت سے فوائد ہیں‘ بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو
درست کرتے ہیں اور جسم میں پروٹین کے انجذاب میں مدد دیتے ہیں۔ بادام میں
پایا جانے والا مادہ ایلفا ٹو فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
یہ 30 سے 70 کی عمر کے افراد کے لیے خصوصاً
مفید ہے۔ اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو باداموں کا استعمال
ضرور کریں کیونکہ اس میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو
کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔ بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول
کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے۔ بادام
میٹا بولک سفڈروم پر قابو پا کر موٹا پا کم کرتے ہیں اور بدن کوچست و توانا
بناتے ہیں۔