Friday, July 31, 2015

چنے کھائیں اوربیماریوں کو دوربھگائیں

·

چنا وٹامن سے بھرپور غذا ہیں اوریہ کئی طبی فوائد رکھتا ہے جب کہ  اس میں فولاد، وٹامن بی 6، میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

healthy-food

چنا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
چنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدار میں ملتے ہیں، پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذا ہے، تحقیق کے مطابق جو خواتین وحضرات دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھتے ہیں ان کا وزن 8 پونڈ تک کم ہوجاتا ہے۔

چنا نظام ہضم کے لئے بھی مفید۔
چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید بناتی ہے۔ یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انھیں قوی بناتا ہے۔ نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

چنا کولیسٹرول کی مقدار کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔
چنا اپنے مفید غذائی اجزا کی بدولت فطری انداز میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں، چنے میں فولیٹ اورمیگنیشم کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ وٹامن و معدن خون کی نالیوں کو طاقتور بناتے اور انۃیں نقصان پہنچانے والے تیزاب ختم کرتے ہیں۔ نیزاس کے کھانے سے دل کا دورہ پڑنے کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے۔

چنا گوشت کا نعم البدل ثابت ہوتا ہے۔
چنے کو گندم کی روٹی کے ساتھ کھایا جاے، تو انسان کو گوشت یا ڈیری مصنوعات جتنی پروٹین ملتی ہے۔

چنا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید۔
چنے اور دیگر دالیں کھانے والے ذیابیطس ٹو قسم  کا شکار نہیں ہوتے کیوں کہ ان میں زیادہ ریشہ اور کم گلائسیمک انڈکس ہوتے ہیں جس کے باعث ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں، اس عمل کی وجہ سے خون میں شکر کی مقدار ایک دم اوپر نیچے نہیں ہوتی بلکہ متوازن رہتی ہے۔

چنا توانائی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
چنے میں شامل فولاد، مینگنیز انسانی قوت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہین اسی لیے چنا حاملہ خواتین اور بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے بڑی مفید غذا ہے اور یہ انہیں مطلوبہ غذائیت فراہم کرتا ہے، چنا ہڈیوں اورسرطان جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Subscribe to this Blog via Email :