آئرلینڈ: جس طرح نمک کی زیادتی انسانی جان کے لئے خطرناک ہے اسی طرح نمک کی کمی بھی انسان کی جان لے سکتی ہے۔
تحقیق کے بعد یہ بات
سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو روزانہ 3 سے 6 گرام کے درمیان نمک کی مقدار
استعمال کرتے ہیں ان میں دل کے امراض اور اموات کی شرح کم ہوتی ہے جبکہ 5
گرام سے زائد نمک کی مقدار استعمال کرنے والے افراد بلڈ پریشر کے مرض کا
شکار ہوجاتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ یومیہ 2 گرام سے کم یا 6
گرام سے زائد نمک استعمال کرنے والے افراد کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق
ہوجاتے ہیں۔
تحقیق کرنے والے
پروفیسر مارٹن ڈونل نے 18 ممالک سے ایک لاکھ افراد پر ریسرچ کی جبکہ ریسرچ
کرنے والوں میں عالمی سائنسدانوں نے بھی حصہ لیا۔ 4 سال تک جاری رہنے والی
تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو روزانہ سوڈیم کی 2
گرام سے کم مقداراستعمال کرتے ہیں ان میں دل کے امراض کے علاوہ بلڈ پریشر
اور شرح اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ جسم میں
نمک کی مقدار کے لیول کر برابر رکھنے کے لئے پھل اور سبزیوں کا استعمال
مفید ثابت ہوسکتا ہے۔